the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کمار وشواس پر الزام لگا کر سرخیاں بٹورنے والے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے ایک بار پھر بڑا بیان دیا ہے۔ اس بار ان کا نشانہ سابق وزیر قانون کپل مشرا پر ہے۔ نیوز 18 ہندی سے امانت اللہ خان نے کہا کہ آپ کے اندر پارٹی توڑنے والا ایک گروہ کام کر رہا ہے۔ ایسے ہی لوگوں پر کارروائی ہو رہی ہے۔ کپل مشرا کا نام نہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال اس وقت جھاڑو لے کر 'آپ' کی صفائی کر رہے ہیں۔ ایک دن پہلے ہوئی کارروائی اسی صفائی کا نتیجہ ہے۔ ابھی اور بھی ایسے لوگ ہیں جو اس صفائی کی زد میں آئیں گے۔ کچھ لوگ سازش کے تحت پارٹی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں



کے خلاف میں نے پہلے بھی آواز اٹھائی تھی۔

کیجریوال کے اوپر لگے کپل مشرا کے الزامات کے بارے میں رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ کرسی جاتے ہی انہیں دو کروڑ روپے یاد آگئے۔ اس سے پہلے پی اے سی کے اجلاس میں انہیں دو کروڑ روپے یاد نہیں آئے۔ اس وقت وہاں پارٹی کے زیادہ تر لوگ اور میڈیا بھی موجود تھی۔ وزیر کے کرسی سے ہٹتے ہی ایسا کیا ہوا جو کپل کو پارٹی میں خرابیاں ہی خرابیاں نظر آنے لگیں۔ وہ روپے کے لین دین سمیت تمام غلط الزام لگا رہے ہیں۔بتاتے چلیں کہ کمار وشواس پر بی جے پی کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا کر امانت اللہ خان شہ سرخیوں میں آئے تھے اور اسی کے چلتے ان پر پارٹی سے نکالے جانے کی کارروائی کی گئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.